Javed Jeweller rwp PK

Javed Jeweller rwp PK Welcome to JAVED Jewellers, a trusted name for Gold , White Gold & Silver Jewellery and gemstones

Welcome to JAVED Jewellers, a trusted name for Gold , White Gold & Silver Jewellery and gemstones. We offer all Jewellery with the finest designs and high quality of gold. We have a wide range of Jewellery collection including necklaces, pendants, bangles, chains, ear studs, bracelets, rings etc. Our collection includes both traditional gold Jewellery and the latest fashion design Jewellery.

We also have real gemstones or precious stones like ruby, emerald, diamond, sapphire, pearl, opal and more.

سونے و چاندی کے اعلی کوالٹی کے زیورات پنوانے کے لئے رابطہ کیجيۓ ۔
دس تولے سونے کے زیورات کی تیاری پر سونے کی ایک عدد انگوٹھی بالکل مفت حاصل کریں ، پانچ تولے سونے کے زیورات بنوانے پر اجرت پر 75 ٪ رعائیت حاصل کریں ۔
سونے کی کوالٹی کی گارنٹی تا قیامت ۔

عثمان غنی
+92 334 5130526

   #سونادنیا میں کسی بھی چیز کی قیمت کا ایک اصول ہیے۔۔اور وہ ہیے اس چیز کی پیداوار و کھپت  یعنی production & demand... س...
02/03/2026

#سونا
دنیا میں کسی بھی چیز کی قیمت کا ایک اصول ہیے۔۔اور وہ ہیے اس چیز کی پیداوار و کھپت یعنی production & demand... سونے کے متعلق چند غلط فہمیاں ہیں جن کو یہاں دور کرنا چاہوں گا
1) جس طرح فلموں اور تصویروں میں سونے کے پہاڑ اور بڑے بڑے ڈلے دکھائے جاتے ہیں حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا۔۔ سونا زیر زمین مٹی و ریت یا چٹان میں مکس حالت میں ملتا ہیے
2)کسی بھی سونے کی کان سے سونا نکالنے پر جو لاگت آتی ہیے وہ اس بات پر منحصر ہیے کہ وہ سونا ملی مٹی یا چٹان زمین میں کتنی گہرائی پر ہیے اور اس میں فی ٹن کتنے گرام سونا ہیے ۔۔ اور کیا اس تک رسائی آسان کیے یا نہیں
3) دنیا میں جس کام کی چٹان میں فی ٹن سب سے زیادہ سونا پایا جاتا ہیے وہ کینیڈا میں واقع Macassar gold mine ہیے جس میں ایوریج 9 گرام سے 13 گرام فی ٹن سونا پایا جاتا ہیے۔۔اس سونےکی کل مقدار ایک اندازے کے مطابق 2.2 میلین اونس ہیے ۔ لیکن سونے کی یہ کان 1000 میٹر گہرائی پر ہیے ۔۔۔اور سالانہ پروڈکشن 280,000 اونس کے قریب ہیے
4) دوسرے نمبر پر Fosterville mine آسٹریلیا میں ہیے جس میں 1.6 میلین آونس سونا ہیے اور اور یہ بھی 800 میٹر گہرائی میں ہیے۔۔ اس میں بعض جگہ 20 گرام فی ٹن کی چٹانیں بھی ہیں ۔اس کی سالانہ پروڈکشن 160,000 اونس ہیے
5) دنیا کی وہ کان جس میں سب سے زیادہ سونا نکالا جاتا ہے سالانہ وہ ازبکستان کی Muruntau mine ہیے جہاں سے سالانہ 2.5 میلین اونس سونا نکالا جاتا ہیے ۔۔دوسرے نمبر پر Naveda گولڈ مائین امریکہ ہیے جہاں سے 2.2 میمن اونس سونا سالانہ نکالا جاتا ہیے ۔تیسرے نمبر پر Grasberg mine انڈونیشیا ہیے جہاں سے 2 میلین اونس سالانہ سونا حاصل ہونا ہیے
6) اب آتے ہیں بلوچستان میں واقع Reko Seq کی طرف۔۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ Reko Deq دنیا کے پانچویں بڑے گولڈ کے ذخائر ہیں ۔۔لیکن یہ سونا مٹی اور ریت میں کیے جس کے لیے open pit mining کی جاتی ہیے۔۔دوسری طرف فی ٹن سونے کی مقدار انتہائی کم کیے اور یہ صرف 0.22 گرام فی ٹن سے 0.4 گرام فی ٹن ہیے۔۔ دوسرے لفظوں میں اتنے بڑے ذخائر ہوتے ہوئے بھی سالانہ سونے کا حصول 300,000 اونس ہی ہو گا اور اس کو نکالنے پر خرچ بھی بہت زیادہ آئے گا۔۔اج سونے کی قیمت 4500 ڈالر فی اونس تک ہیے تو بھی سالانہ پروڈکشن 1.2 ارب ڈالر ہی ہو گی .. لیکن چونکہ Reko deq کی مٹی میں تانبہ بھی شامل جس کی سالانہ پروڈکشن 240,000 ٹن ہو گی اس طرح اس کی کل پیداواری صلاحیت 3.6 سے 4 ارب ڈالر سالانہ ہو گی ۔۔. لیکن اس کی 35 فیصد رقم اس سونے اور تانبہ کو نکالنے پر خرچ ہو گی ۔۔اس جا مطلب ہیے کہ اندازاً 2 ارب ڈالر کی سالانہ بچت ہو گی جس میں سے پاکستان کا حصہ 50 فیصد ہو گا۔ یعنی سالانہ ایک ارب ڈالر کے قریب ۔۔
یہ کان 2028 میں سونے اور تانبے کی پروڈکشن شروع کر دے گی

28/02/2026

1 کے ساتھ 60  مفتبچت آفر شروع ہونے کو ہےBuy 1Get 60 FreeGrand Sale about to start
18/02/2026

1 کے ساتھ 60 مفت
بچت آفر شروع ہونے کو ہے

Buy 1
Get 60 Free
Grand Sale about to start

02/02/2026


چاندی آہستہ آہستہ آنے والے وقت کا سونا ثابت ہونے لگی ہے۔میں مہنگائی اور سرمایہ کاری کے موضوع پر گاہے گاہے لکھتا آ رہا ہو...
27/01/2026

چاندی آہستہ آہستہ آنے والے وقت کا سونا ثابت ہونے لگی ہے۔
میں مہنگائی اور سرمایہ کاری کے موضوع پر گاہے گاہے لکھتا آ رہا ہوں کہ اگر آپ کے پاس بہت زیادہ سرمایہ نہیں ہے تو بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ تھوڑی تھوڑی چاندی لیتے جائیں، جمع کرتے جائیں۔ روزانہ کے اتار چڑھاؤ پر نظریں گاڑ کر بیٹھنے کے بجائے اگر آپ کچھ پیسہ ہولڈ کر سکتے ہیں تو بسکٹ کی صورت میں چاندی لے کر رکھ لیں۔ میری پچھلی دو پوسٹس اسی موضوع پر تھیں۔ پچھلے سال سال بھی چاندی جنوری سے اوپر جانا شروع ہوئی اور آج ریکارڈ سطح پر آ گئی ہے اور مزید اوپر کی طرف ہی سفر جاری ہے۔
آج صورتحال یہ ہے کہ عالمی مارکیٹ میں چاندی 100 ڈالر فی اونس کی سطح کو چھو چکی ہے۔ یہ کوئی معمولی بات نہیں۔ دنیا کے حالات، بدلتی ہوئی سیاست اور طاقتور ملکوں کی پالیسیاں ہمیشہ کموڈیٹی مارکیٹ پر اثر ڈالتی ہیں۔ خاص طور پر امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی معاشی پالیسیاں، ٹیرف وار، اور گرین لینڈ جیسے حساس خطوں پر عالمی کشیدگی نے سرمایہ کاروں کو ایک بار پھر محفوظ اثاثوں کی طرف دھکیل دیا ہے۔ جب غیر یقینی بڑھتی ہے تو سونا اور چاندی ہی اصل پناہ گاہ بنتے ہیں۔
اگر ہم اپنے مقامی اعداد و شمار دیکھیں تو حقیقت مزید واضح ہو جاتی ہے۔ پچھلے سال جنوری میں چاندی تقریباً 3 ہزار روپے فی تولہ تھی، اور آج اسی تاریخ کے آس پاس یہ 16 ہزار روپے فی تولہ تک پہنچ چکی ہے۔
میری رائے ہمیشہ یہی رہی ہے کہ مارکیٹ پر نظر رکھیں۔ جہاں ریٹ نیچے آئے، وہاں خریداری کریں، اور جہاں غیر معمولی تیزی ہو، وہاں کچھ منافع نکال لیں۔ اگر آپ لانگ ٹرم سرمایہ کاری کر سکتے ہیں تو 30 یا 40 تولے چاندی لے کر کچھ عرصے کے لیے بھول جائیں۔ یہ پڑی پڑی بھی آپ کو منافع دیتی رہے گی، کیونکہ مہنگائی خاموشی سے اس کی قیمت بڑھاتی رہتی ہے۔
کب خریدنی ہے، کہاں سے خریدنی ہے، یہ فیصلہ آپ نے خود کرنا ہے۔ مارکیٹ کو سمجھیں، تحقیق کریں۔ لیکن بینک میں پڑا پیسہ وقت کے ساتھ اپنی قدر کھوتا ہے، جبکہ سونا اور چاندی وقت کے ساتھ اپنی قیمت منواتے ہیں۔ آج سونا پانچ لاکھ دس ہزار روپے فی تولہ تک پہنچ چکا ہے۔ معمولی کریکشن یا ڈِپ آ سکتا ہے، مگر مجموعی سمت اوپر ہی ہے۔
فیصلہ آپ کا ہے، مگر پیسے کو سینت سینت کر رکھنے کی بجائے اگر سونے اور چاندی کی ہی تھوڑی تھوڑی مقدار میں انویسٹ کریں تو ہزاروں سے لاکھوں سے کروڑوں بن سکتے ہیں ۔

کیا سونے کی قیمت گرے گی؟ اس وقت سونے کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر ہیں اور یہ سوال بار بار اٹھ رہا ہے کہ کیا اب اس میں تیزی سے...
17/01/2026

کیا سونے کی قیمت گرے گی؟

اس وقت سونے کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر ہیں اور یہ سوال بار بار اٹھ رہا ہے کہ کیا اب اس میں تیزی سے گراوٹ آئے گی۔ 2025 میں سونے کی قیمت تقریباً 64 فیصد بڑھی، جبکہ اسی دوران ایس اینڈ پی 500 نے لگ بھگ 16 فیصد منافع دیا۔ تیس سالہ چارٹ دیکھیں تو موجودہ اضافہ خوفناک لگ سکتا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ سونا صرف اس لیے نہیں گرتا کہ وہ مہنگا ہو گیا ہے۔

تاریخ میں سونے کی بڑی گراوٹیں ہمیشہ مخصوص حالات کیوجہ سے آئی تھیں۔ 1980 میں جب سونا 850 ڈالر فی اونس تک پہنچا تو اس کے بعد تقریباً 65 فیصد گرا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ پال واکر کے دور میں فیڈرل ریزرو نے سود کی شرحیں تقریباً 20 فیصد تک پہنچا دی تھیں۔ حقیقی سود کی شرح افراط زر سے اوپر چلی گئی تھی۔ ڈالر پر اعتماد واپس آ گیا اور کیش رکھنا پرکشش ہو گیا۔ اس وقت سونے کا بطور مالیاتی انشورنس کردار ختم ہو گیا تھا۔

2011 میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ عالمی مالیاتی بحران اور نوٹ چھاپنے کے بعد سونا 1920 ڈالر تک گیا۔ پھر 2015 تک آہستہ آہستہ تقریباً 45 فیصد نیچے آیا۔ وجہ یہ تھی کہ جس افراط زر کا خوف تھا وہ آیا ہی نہیں۔ عالمگیریت، سستی لیبر اور اضافی پیداواری صلاحیت نے قیمتوں کو دبائے رکھا۔ جیسے ہی مالیاتی پالیسی پر اعتماد بحال ہوا اور حقیقی سود کی شرحیں بہتر ہوئیں، سونے کی ضرورت کم ہو گئی۔

ایک بات صاف ہے۔ سونا تب گرتا ہے جب تین چیزیں ایک ساتھ ہو جائیں۔ حقیقی سود کی شرحیں مثبت ہو جائیں اور برقرار رہیں۔ ڈالر ایک مضبوط اور مستحکم دور میں داخل ہو جائے۔ اور مالیاتی پالیسی پر لوگوں کا اعتماد واپس آ جائے۔

آج کا ماحول ان دونوں ادوار سے مختلف ہے۔ اس وقت سود کی شرح تقریباً 3.75 فیصد ہے، لیکن اگر افراط زر کو پرانے طریقے سے ناپا جائے تو وہ اب بھی 6 سے 8 فیصد کے درمیان بنتا ہے۔ یعنی حقیقی انٹرسٹ ریٹ اب بھی منفی ہے۔ امریکہ کا حکومتی قرض آج جی ڈی پی کے 120 فیصد سے زیادہ ہے، جبکہ 1980 میں یہ تقریباً 30 فیصد تھا۔ 38 کھرب ڈالر کے قرض پر بہت زیادہ سود دینا ممکن ہی نہیں۔ خسارہ اب بھی بہت زیادہ ہے اور یہ کرنسی پر اعتماد کو ختم کر رہا ہے۔

اس کے ساتھ ایک اور فرق بھی ہے۔ مرکزی بینک ریکارڈ مقدار میں سونا خرید رہے ہیں۔ وہ آہستہ آہستہ ڈالر سے دور جا رہے ہیں۔ یہ ایک مستقل طلب ہے جو پہلے موجود نہیں تھی۔ اوپر سے ڈالر کے طویل مدت تک مضبوط رہنے کی بھی کوئی واضح وجہ نظر نہیں آتی۔ بہت سے ممالک ڈالر سسٹم سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایک سال پہلے میرا اندازہ تھا کہ اگلے پانچ سالوں میں سونا 5000 ڈالر تک چلا جائے گا۔ لیکن جو کچھ پچھلے سال میں ہوا ہے وہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہو سکتا تھا۔ اس مقام سونے کی قدر کا اندازہ لگانا بہت مشکل ہے۔ ممکن ہے سونا کافی عرصہ ایک رینج میں اوپر نیچے ہوتا رہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ کسی خبر پر 15 فیصد تک کی تیز گراوٹ آ جائے۔ لیکن 1980 یا 2011 جیسی 45 سے 60 فیصد کی طویل مندی اس وقت ممکن نظر نہیں آتی، کیونکہ اس کے لیے کوئی واضح معاشی پالیسی چاہئے جو کہ امریکی انتظامیہ کے حوالے سے تو نظر نہیں آ رہی۔

یاد رکھئے کہ سونا اصل میں تب گرتا ہے جب FIAT کرنسی پر اعتماد بحال ہو جاتا ہے۔ جب نظم و ضبط ہو، حقیقی منافع ملے، اور پالیسی قابلِ اعتبار ہو۔ لیکن اسوقت امریکہ کی جو حالت زار بنی ہوئی ہے اس کے حوالے سے تو مجھے یہی لگتا ہے کہ سونا اور چاندی مزید اوپر جائیں گے اور جب امریکی زوال کا سب کو یقین آ جائے گا، یہ کنفیوژن ختم ہو جائے گی تو سونا اور چاندی کی قیمتوں میں گراوٹ آئے گی۔

راجہ مبین اللہ خان

06/01/2026




        for casual use
19/11/2025

for casual use

16/11/2025

Address

Shop # M-1832 Street #12 Murree Road
Rawalpindi
46000

Opening Hours

Monday 11:00 - 20:30
Tuesday 11:00 - 20:30
Wednesday 11:00 - 20:30
Thursday 11:00 - 20:30
Saturday 11:00 - 20:30
Sunday 11:00 - 20:30

Telephone

+923345130526

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Javed Jeweller rwp PK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Javed Jeweller rwp PK:

Share