د خیبر اواز

د خیبر اواز Da Khyber Azmaree

15/01/2022
14/01/2022

شاہین ٹیلنٹ ٹیسٹ 2022

جمرود ، باڑہ اور لنڈی کوتل سے تعلق رکھنے والے ان تمام طلباء و طالبات کو اطلاع دی جاتی ہے جنہوں نے شاہین شاہ آفریدی ٹیلنٹ ٹیسٹ کے لئے اپلائی کیا ہے کہ وہ 16 جنوری یعنی بروز اتوار صبح 9 بجے گورنمنٹ کالج لنڈی کوتل پہنچ جائے ،
ایٹا بنیاد پر ٹیسٹ بائیولوجی، کیمیسٹری اور انگلش مضامین میں لیا جائے گا ،
تمام طلباء و طالبات ان مضامین کا مطالعہ کریں

پشاور کے پاکستانی اور باڑہ و تیراہ کے پاکستانیوں میں فرق جان کر جیو۔۔جہاں پشاور میں صرف ایک مکان کے چھت پر فوری نوٹس لیا...
12/01/2022

پشاور کے پاکستانی اور باڑہ و تیراہ کے پاکستانیوں میں فرق جان کر جیو۔۔
جہاں پشاور میں صرف ایک مکان کے چھت پر فوری نوٹس لیا جاتا ہے لیکن پشاور سے متصل تحصیل باڑہ و تیراہ میں سالوں سے کھنڈرات اور مسمار گھروں کے بارے کوئی پرسان حال نہیں۔
اسکے ساتھ ساتھ حالیہ بارشوں میں تحصیل باڑہ میں مکانات گھرنے میں قبائلی بچے اور عورتیں شہید ہوئی اور کئی سارے زخمی حالت میں ہے۔تیراہ میں زیادہ برف پڑنے سے راستے بند اور لوگ گھروں تک محصور ہے۔عوام بھوکوں مر رہے ہیں لیکن ڈی سی خیبر اپنے بنگلا میں ہیٹرز کے سامنے بیٹھے گرم محلات میں سب کچھ انجوائے کر رہا ہے جو کہ انکی بے حسی اور غرور کی واضح عکاسی کر رہا ہے۔تحصیل باڑہ اور تیراہ کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے اور فوری نوٹس لیا جائے۔شکریہ

11/01/2022

جیسے جیسے میری عمر میں اضافہ ہوتا گیا، مجھے سمجھ آتی گئی کہ اگر میں Rs. 3000 کی گھڑی پہنوں یا Rs. 30000 کی، دونوں وقت ایک جیسا ہی بتائیں گی۔۔!

میرے پاس Rs. 3000 کا بیگ ہو یا Rs. 30000 کا، اس کے اندر کی چیزیں تبدیل نہیں ہوں گی ۔ ۔ !

میں 300 گز کے مکان میں رہوں یا3000 گز کے مکان میں، تنہائی کا احساس ایک جیسا ہی ہوگا ۔ ۔ !

آخر میں مجھے یہ بھی پتہ چلا کہ اگر میں بزنس کلاس میں سفر کروں یا اکانومی کلاس میں، میں اپنی منزل پر اسی مقررہ وقت پر پہنچوں گا۔ ۔ !

اس لئے اپنی اولاد کو مالدار ہونے کی ترغیب مت دو بلکہ ان کو یہ سکھاؤ کہ وہ خوش کس طرح رہ سکتے ہیں اور جب بڑے ہوں تو چیزوں کی قدر کو دیکھیں قیمت کو نہیں ۔۔۔۔۔۔

دل کو دنیا سے نہ لگاؤ کہ وہ فانی ہے،
بلکہ آخرت سے چمٹ جاؤ کیونکہ وہ باقی رہنے والی ہے۔۔۔۔

فرانس کا ایک وزیر تجارت کہتا تھا؛
برانڈڈ چیزیں مارکیٹنگ کی دُنیا کا سب سے بڑا جھوٹ ہوتی ہیں جنکا مقصد تو امیروں سے پیسہ نکلوانا ہوتا ہے مگر غریب اس سے بہت متاثر ہو رہے ہوتے ہیں۔

کیا یہ ضروری ہے کہ میں Iphone اُٹھا کر پھروں تاکہ لوگ مجھے ذہین اور سمجھدار مانیں؟

کیا یہ ضروری ہے کہ میں روزانہ Mac یا Kfc کھاؤں تاکہ لوگ یہ نا سمجھیں کہ میں کنجوس ہوں؟

کیا یہ ضروری ہے کہ میں روزانہ دوستوں کے ساتھ اٹھک بیٹھک Downtown Cafe پر جا کر لگایا کروں تاکہ لوگ یہ سمجھیں کہ میں خاندانی رئیس ہوں؟

کیا یہ ضروری ہے کہ میں Gucci,Lacoste, Adidas یا Nike سے کپڑے لیکر پہنوں تو جینٹل مین کہلایا جاؤں گا؟

کیا یہ ضروری ہے کہ میں اپنی ہر بات میں دو چار انگریزی کے لفظ ٹھونسوں تو مہذب کہلاؤں؟

کیا یہ ضروری ہے کہ میں Adele یا Rihanna کو سنوں تو ثابت کر سکوں کہ میں ترقی یافتہ ہو چکا ہوں؟

نہیں یار!!!

میرے کپڑے عام دکانوں سے خریدے ہوئے ہوتے ہیں،
دوستوں کے ساتھ کسی تھڑے پر بھی بیٹھ جاتا ہوں،
بھوک لگے تو کسی ٹھیلے سے لیکر کھانے میں بھی عار نہیں سمجھتا،
اپنی سیدھی سادی زبان بولتا ہوں۔
چاہوں تو وہ سب کر سکتا ہوں جو اوپر لکھا ہے
لیکن۔۔۔۔
میں نے ایسے لوگ دیکھے ہیں جو میری Adidas سے خریدی گئی ایک قمیص کی قیمت میں پورے ہفتے کا راشن لے سکتے ہیں۔

میں نے ایسے خاندان دیکھے ہیں جو میرے ایک Mac برگر کی قیمت میں سارے گھر کا کھانا بنا سکتے ہیں۔

بس میں نے یہاں سے راز پایا ہے کہ پیسے سب کچھ نہیں، جو لوگ ظاہری حالت سے کسی کی قیمت لگاتے ہیں وہ فورا اپنا علاج کروائیں۔
انسان کی اصل قیمت اس کا اخلاق، برتاؤ، میل جول کا انداز، صلہ رحمی، ہمدردی اور بھائی چارہ ہے۔ نہ کہ اسکی ظاہری شکل و صورت...!!!

10/01/2022
ہمیں تیراہ مہربان اور تیراہ  تختکی قمرخیل کے میڈیکل کیمپ کیلئے رضاکارانہ پیرامیڈیکل سٹاف چائیے۔1ٹیم مہربان زارمنزہ کلی ک...
10/01/2022

ہمیں تیراہ مہربان اور تیراہ تختکی قمرخیل کے میڈیکل کیمپ کیلئے رضاکارانہ پیرامیڈیکل سٹاف چائیے۔
1ٹیم مہربان زارمنزہ کلی کیلئے اور 1ٹیم تختکی قمرخیل کیلئے..
ڈاکٹر عطاءالرحمن ساتھ رابطہ کریں پلیز۔۔
موبائل نمبر 03459242445

باڑہباڑہ اکا خیل معروف خیل میں کپتان نامی شخص کے مکان گرنے سے 2 سالہ بچی سمیت ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک خاتون  زخمی
08/01/2022

باڑہ
باڑہ اکا خیل معروف خیل میں کپتان نامی شخص کے مکان گرنے سے 2 سالہ بچی سمیت ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی

08/01/2022

سور کس شلوبر میں مولانا قدرت اللہ کے مکان کی چھت گر گئی۔ دو بچے شدید زخمی۔
ہسپتال منتقل۔ذرائع.

چرگی ڈاگری ملک دین خیل میں مقامی غریب شخص جمال شاہ کے گھر کاکمرہ گرنے کا منظر۔۔۔مقامی کونسلر جمشید خان اور دیگر مکین امد...
08/01/2022

چرگی ڈاگری ملک دین خیل میں مقامی غریب شخص جمال شاہ کے گھر کاکمرہ گرنے کا منظر۔۔۔مقامی کونسلر جمشید خان اور دیگر مکین امدادی کاروائیوں میں مصروف عمل ہے ۔ایک بچہ ملبے تلے دب کر ان کی تلاش جاری ہے

Address

Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when د خیبر اواز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share