27/05/2024
کراچی سمیت ملک بھر میں آٹے اور فائن میدے کی قیمتوں میں کمی لیکن بیکری آئٹمز کی قیمتیں جوں کی توں
آٹے ، فائن میدے کی قیمتوں میں 30 سے 40 فیصد کمی ہوچکی ہے، آئل گھی کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے پر بیکری آئٹمز کی میں ایک روپے کی کمی نہ ہوئی ، اکثر بیکری مالکان سے جب اس حوالے سے بات ہوئی تو وہ گیس کے نرخوں کا رونا نظر آتے ہیں جبکہ اس کے برعکس اگر دیکھا جائے تو گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں بھی واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے، ایل پی جی کی قیمت جو ایک دو مہینے قبل 280 روپے فی کلو تھی آج 210 روہے میں دستیاب ہے۔
ایک بار پھر ضرورت اس امر کی ہے کہ سب مل کر اس بار بیکری اور اس سے جڑی انڈسٹری کا بائیکاٹ کریں، صرف اور صرف ضرورت کی اشیاء جیسے ڈبل روٹی، پاپے وغیرہ جو بچوں ، بزرگوں اور مریضوں کے استعمال ہوتی ہیں صرف ان کی خریداری تک محدود رہا جائے۔
کمینٹ میں اپنی رائے دیں کیا ہمیں کل 28 مئی 2024 سے 10 جون 2024 تک بیکری مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟