World of Poetry

World of Poetry “شاعری دل کی زبان ہے، اور ہم اس کے ترجمان ہیں”

Welcome to the World of Poetry, where hearts speak through words.

In a world full of noise, we choose silence shaped into words — poetry is our peace

14/05/2026
ساغر صدیقی
14/05/2026

ساغر صدیقی

سلیم کوثر
14/05/2026

سلیم کوثر

14/05/2026

کس طرح جلد بدل جاتے ہیں انساں جاناں
احمد فراز
#احمدفراز

ناصر کاظمی
14/05/2026

ناصر کاظمی

فیض احمد فیض
14/05/2026

فیض احمد فیض

10/05/2026

غزل
میں تو پتھر ہی سہی یہ دِل مگر شیشے کا ہے
راستہ دُشوار ہے اور ہم سفر شیشے کا ہے

اُس کا کہنا ہے کہ وہ تو سر بسر شیشے کا ہے
ٹُوٹتا پِھر کیوں نہیں ہے وہ ا گر شیشے کا ہے

اُس طرف ہے طبع ِ نازک اِس طرف ہے اپنا دِل
کُچھ اِدھر شیشے کا ہے اور کچھ اُدھر شیشے کا ہے

ہر طرف بِکھرے ہوئے ہیں ماہ و انجم ٹُوٹ کر
رات کا سارا سفر اب عمر بھر شیشے کا ہے

اِس دِل صد چاک کو دیکھا تو بولا چارہ گر
ایسا لگتا ہے کہ یہ کار ِ ہنر شیشے کا ہے

کچھ ہے عکس ِ آئینہ اور کچھ جمال ِ ہم نشیں
جِس میں جتنا حُسن ہے حُسن ِ نظر شیشے کا ہے

ہاں اِسی رستے پہ شاید اِک گلی کے موڑ پر
اِک مکاں ہے خواب سا کہ جس کا در شیشے کا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔شاہین مفتی۔۔۔۔۔

دیارِ   دِل   کی  رات  میں ،  چراغ  سا جلا گیامِلا  نہیں  تو  کیا  ہُوا ،  وُہ  شکل  تو دِکھا گیاوُہ دوستی  تو  خیر  اَب...
08/05/2026

دیارِ دِل کی رات میں ، چراغ سا جلا گیا
مِلا نہیں تو کیا ہُوا ، وُہ شکل تو دِکھا گیا

وُہ دوستی تو خیر اَب نصیبِ دُشمناں ہُوئی
وُہ چھوٹی چھوٹی رنجشوں کا لُطف بھی چلا گیا

جُدائیوں کے زخم ، دردِ زندگی نے بھر دِیے
تجھے بھی نیند آ گئی مجھے بھی صبر آ گیا

پُکارتی ہیں فُرصتیں ، کہاں گئیں وُہ صحبتیں
زمیں نِگل گئی اُنہیں کہ آسمان کھا گیا

یہ صُبح کی سفیدیاں ، یہ دوپہر کی زردیاں
اَب آئینے میں دیکھتا ہُوں مَیں کہاں چلا گیا

یہ کِس خُوشی کی ریت پر، غموں کو نیند آ گئی
وُہ لہر کِس طرف گئی ، یہ مَیں کہاں سما گیا

گئے دِنوں کی لاش پر، پڑے رہو گے کب تلک
الم کشو اُٹھو ـــــ کہ آفتاب سر پہ آ گیا

ناصرؔ کاظمی

😀🫡😀
07/05/2026

😀🫡😀

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when World of Poetry posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share