20/11/2025
کبھی غور کیا ہے۔ کہ عقل مندی ہمیشہ "زیادہ حاصل کرنے" میں نہیں ہوتی ،
کبھی کبھی "کم مگر بہتر چن لینے" میں بھی ہوتی ہے۔
میں نے ہمیشہ اُن لوگوں کو زیادہ باشعور سمجھا ہے جو preloved چیزوں کی قدر جانتے ہیں۔
وہ لوگ جو نیاپن کے فریب سے آگے بڑھ کر معیار دیکھتے ہیں۔
جو یہ سمجھ چکے ہیں کہ کسی شے کی قدر اس کے استعمال سے کم نہیں ہوتی،
بلکہ اس کی دیکھ بھال، اس کی حالت، اور اس کے حسن سے قائم رہتی ہے۔
آخر فرق ہی کیا پڑتا ہے اگر کوئی لباس کسی موقع پر پہنا جا چکا ہو۔؟
اہم تو یہ ہے کہ وہ صاف ستھرا ہو، ڈرائی کلینڈ ہو، اور تمہارے ذوق سے ہم آہنگ ہو۔
اور اصل وقار تو اسی میں ہے کہ انسان اپنا معیار برقرار رکھتے ہوئے بھی اسراف سے بچے۔
کچھ چیزیں قیمت میں ہلکی مگر اثر میں بھاری ہوتی ہیں۔
وہ آپ کو احساس دلاتی ہیں کہ آپ نے عقل سے خرچ کیا، دکھاوے سے نہیں۔
کہ آپ نے خوبصورتی کو اختیار کیا، مگر فضول خرچی کو رد کیا۔
Preloved items دراصل ایک طرزِ حیات ہیں۔
ہمیں اب اس سوچ کو اپنانا ہوگا کہ "خوبصورتی، اگر بامعنی ہو، تو نئی ہونے کی محتاج نہیں۔"
یہ وہ انتخاب ہے جو انسان کے ذوق، فہم، اور باطنی توازن ، تینوں کا آئینہ بن جاتا ہے۔