Anum’s Closet

Anum’s Closet You can get all branded stuff at reasonable prices 🛒
Clothes 👗 | Bags 👜 | Shoes 👠 | Makeup 💄
Your satisfaction is our priority 🤍
Worldwide Shipping 🌍

——Iram ki qalam sy series:EP 7       DARD JHOOT BOLTA HY *درد جھوٹ بولتا ہے – ٹوٹے ہوئے رشتوں کی حقیقت*جب میں نے ٹوٹا ہو...
18/05/2026

——Iram ki qalam sy
series:EP 7
DARD JHOOT BOLTA HY

*درد جھوٹ بولتا ہے – ٹوٹے ہوئے رشتوں کی حقیقت*

جب میں نے ٹوٹا ہوا کپ دیکھا تو پہلا خیال یہی آیا کہ ہمارے رشتے بھی اسی طرح ہوتے ہیں۔ باہر سے جڑے ہوئے، اندر سے بالکل ٹوٹے ہوئے۔

یہ کپ اب بھی پوری شکل میں ہے، لیکن نہ اس میں وہ خوبصورتی رہی، نہ وہ مضبوطی۔ ہم بھی اکثر اپنے رشتوں کو اسی طرح کمزور تاروں سے جوڑ کر رکھتے ہیں۔ اوپر سے سب ٹھیک لگتا ہے، لیکن اندر زندگی ختم ہو چکی ہوتی ہے۔

رشتے ایک دن میں نہیں ٹوٹتے۔
چھوٹی چھوٹی باتیں، نظر انداز کیے گئے جذبات، *ہر بار کی بےعزتی*، جھوٹا بھروسہ – یہ سب *آہستہ آہستہ* دل کے اندر دراریں ڈال دیتے ہیں۔ اور ایک دن سب بکھر جاتا ہے۔

سب سے بڑا درد یہ نہیں ہوتا کہ رشتہ ٹوٹا۔
سب سے بڑا درد یہ ہوتا ہے کہ ہم اسی رشتے کو بچانے کی *کوشش* کرتے رہتے ہیں، اس امید پر کہ شاید اس بار سب ٹھیک ہو جائے۔

لوگ کہتے ہیں: "بھول جاؤ، معاف کر دو۔"
معاف کرنا آسان ہے، لیکن بھولنا مشکل۔
جب کوئی بات دل پر لگ جائے، جب وہ الفاظ رات دن کانوں میں گونجتے رہیں، تو انہیں بھولنا ممکن نہیں رہتا۔

درد جھوٹ بولتا ہے۔
وہ کہتا ہے "اگر تم اور *کوشش* کرو گی تو سب ٹھیک ہو جائے گا۔"
لیکن حقیقت یہ ہے کہ جس کی فطرت میں توڑنا ہو، وہ توڑتا رہتا ہے۔ تم کتنی بھی *کوشش* کر لو، اس رشتے میں نہ وہ عزت واپس آتی ہے، نہ وہ سکون۔

بات چیت ہوتی ہے، ملنا جلنا ہوتا ہے، محفلیں بھی سجتی ہیں…
پر دل کے کسی کونے میں وہ خاموش درد رہتا ہے۔
دل کہتا ہے "اب احتیاط کرو۔" اور یہی احتیاط رشتے کی گرمجوشی کو ٹھنڈا کر دیتی ہے۔

اب سوال یہ ہے:
کیا ہر رشتہ جوڑ کر رکھنا ضروری ہے؟
کیا زبردستی کے رشتے صرف بوجھ نہیں بن جاتے؟
کیا ہمیں یہ سمجھنا نہیں چاہیے کہ کن رشتوں کو بچانا ہے اور کن کو چھوڑ دینا ہے، تاکہ زندگی آسان ہو جائے؟

*آپ اس بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ اپنی رائے ضرور دیجیے۔*

---

12/05/2026

‏ہر انسان کے پاس ایک سایہ دار انسان ضرور ہونا چاہیے کہ جب آپ اس دنیا سے تھک جائیں تو
اس کے سائے میں چند لمحے بیٹھ سکیں. 🌸

05/05/2026
04/05/2026

کیا آپ بھی اس تپتی گرمی میں خود کو ہلکا، آرام دہ اور اسٹائلش محسوس کرنا چاہتے ہیں؟
کیا آپ چاہتے ہیں کہ محفل میں آپ کی شخصیت سب سے نمایاں ہو اور آپ کی ڈریسنگ ہر کسی کی توجہ اپنی طرف کھینچ لے؟
اب یہ سب ممکن ہے — کیونکہ ہم لے کر آئے ہیں آپ کے لیے خوبصورت، منفرد اور اعلیٰ معیار کے ملبوسات، جو نہ صرف دیکھنے میں دلکش ہیں بلکہ پہننے میں بھی بے حد آرام دہ ہیں۔
چاہے بات ہو روزمرہ استعمال کی، کسی شادی کی تقریب کی، سالگرہ کی خوشیوں کی یا کسی خاص موقع جیسے قران خوانی کی — ہمارے پاس ہر موقع کے لیے بہترین انتخاب موجود ہے۔
آپ چاہے ایک مصروف پروفیشنل خاتون ہوں یا گھر کی ذمہ داریاں سنبھالنے والی — ہماری کلیکشن ہر اسٹائل اور ضرورت کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی ہے۔
ہم آپ کو فراہم کرتے ہیں بین الاقوامی معیار کے ملبوسات، انتہائی مناسب قیمتوں پر، ساتھ میں آسان تبدیلی اور واپسی کی سہولت کے ساتھ تاکہ آپ مکمل اطمینان کے ساتھ خریداری کر سکیں۔

04/05/2026

*مرنے سے پہلے ذرا جینا بھی سیکھ لیجیے!*

ہم عجیب لوگ ہیں

🔅خوبصورت برتن سنبھال کر رکھتے ہیں “خاص مہمانوں” کے لیے،

🔅نئی چادریں الماری میں تہہ کر دیتے ہیں “کسی اچھے موقع” کے لیے،
اور قیمتی چیزیں اس دن کے انتظار میں جو اکثر کبھی آتا ہی نہیں۔
پھر ایک دن ہم خود چلے جاتے ہیں،
اور وہی “خاص چیزیں” کسی کے لیے عام بھی نہیں رہتیں۔

🔅کبھی بانٹ دی جاتی ہیں، کبھی بیچ دی جاتی ہیں اور کبھی سیدھی ردی میں۔

*سوچیں*
کیا واقعی وہ کپ، وہ پلیٹیں، وہ کپڑے، وہ یادیں
صرف “محفوظ” رکھنے کے لیے تھیں؟
یا جینے کے لیے؟

🌸دنیا میں ایک اصطلاح ہے
Swedish Death Cleaning
*یعنی مرنے سے پہلے اپنی زندگی کا بوجھ ہلکا کر دینا فالتو چیزیں*، جمع کیا ہوا سامان، غیر ضروری بوجھ سب صاف کر دینا، تاکہ *پیچھے رہ جانے والوں پر بوجھ نہ بنے۔*

لیکن ذرا اس خیال کو الٹا کر دیکھیے
کیوں نہ مرنے سے پہلے
اپنی زندگی کو بھی “صاف” کر لیں؟

👈🌸وہ سب استعمال کر لیں جو ہم نے بچا رکھا ہے

🔅وہ کپڑے پہن لیں،
وہ برتن نکال لیں،

*💖وہ خوشیاں جی لیں جو ہم نے کل کے لیے ٹال رکھی ہیں۔*

کیونکہ سچ یہ ہے
ہم چیزیں نہیں بچا رہے ہوتے،
*ہم “جینا” مؤخر کر رہے ہوتے ہیں۔*

🌼تو آج ہی ایک چھوٹا سا فیصلہ کیجیے
👈الماری کھولیے
وہ “خاص” چیز نکالیے
اور خود کو کہیے
*میں آج خاص ہوں۔*
کیونکہ کل صرف ایک امکان ہے، یقین نہیں۔

03/05/2026

"زیادہ امیر نہیں بننا، بس اتنا امیر کر دے کہ کسی بھوکے کو کھانا کھلانے کیلئے سوچنا نہ پڑے"

02/05/2026

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Anum’s Closet posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share